• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت پر شاندار فتح دنیا میں سرخیوں کی زینت

کراچی (جنگ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی۔ برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک مل گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ پاکستان نے 10 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔ برطانوی اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے صورت حال بدل ڈالی ۔ ترکش میڈیا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں تاریخی شکست دی تھی۔

تازہ ترین