• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسولیٹ برطانیہ کا احتجاج وقفے کے بعد پھر شروع، سڑکیں بند کردیں

لندن (پی اے) انسولیٹ برطانیہ کے مظاہرین نے وقفے کے بعد ایسٹ لندن میں کینری وہارف کو ہدف بناتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں۔ انوائرمنٹل گروپ کے مظاہرین نے لائم ہائوس کازوے کو مقامی وقت 08:20 بی ایس ٹی پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بلا ک کردیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ تقریباً 50 مظاہرین نے قریبی لیورپول سٹریٹ، بشپس گیٹ اور اپر ٹیمز سٹریٹ کو اپنا ہدف بنایا۔ ان تمام مقامات پر پولیس موجود تھی۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ہمارے بچوں کو قتل کر رہی ہو تو ہم اس صورت حال میں خاموش تماشائی بن کر کھڑے نہیں رہ سکتے۔ گروپ کے ایکٹیوسٹ لیام نارٹن نے حکومت کو غدار قرار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے شہریوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور وہ ملک کو نسل کشی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ انسولیٹ بریٹن ایکسٹنکشن ریبلین کا آف شوٹ ہے، جس کا مطالبہ ہے کہ حکومت ملک سے کاربن ایمیشین کو کم کرنے کیلئے 2030 تک برطانیہ میں گھروں کو انسولیٹ کرے۔ اس گروپ نے 14 اکتوبر تک کے پانچ ہفتوں کے دوران 14 دن سڑکوں کو بلاک کیا تھا جبکہ کچھ ایکٹوسٹس نے اپنے ہاتھوں کو گلو کے ساتھ کیرج وے پر چپکا دیا تھا تاکہ پولیس کو ان کو سڑکوں سے ہٹانے میں زیادہ وقت لگے۔

تازہ ترین