• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ آئی لینڈ اور ناسا کائونٹی کے انتخابات2نومبر کو ہوں گے

نیویارک ( جنگ نیوز) ناسا کاؤنٹی الیکشن کیلئے ریپبلکن امیدواروں نے ووٹ اوربھرپورسپورٹ کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ کرلیا،واضح رہے کہ لانگ آئی لینڈ اور ناسا کاؤنٹی کے انتخابات2نومبر کو ہوں گے،انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی کے پہلے پاکستانی اور ساؤتھ ایشین امیدوارشہریار چوہدری نے جوش وجذبہ کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، بااثرشخصیات اورباالخصوص یوتھ کی طرف سے ان کی بھرپورحمایت کااعلان اوران کی کامیابی کیلئے عزم دیکھنے میں آیا ہے۔مقامی لوگ ان کی کامیابی کیلئے پُرامید اورپُرجوش ہیں، بروس بلیک مین، انڈولی کی ریپبلکن پارٹی کے پاکستان نژاد پہلے وائس چیئرمین شہریار چوہدری نے ڈاکٹر سیمان سمیت اپنے متحرک حامیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی کے بعداپنی ترجیحات بتاتے ہوئے پہلے ساؤتھ ایشین امریکن ریپبلکن کلب کے قیام کا اعلان کیا۔ شہریار چوہدری نے کہا کہ ووٹرز کی مشاورت سے ترجیحات متعین کروں گا، حلقہ انتخاب کے شہریوں کی ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ کامیابی کے بعدبا صلاحیت اور قابل امیگرینٹس کو مقامی ایڈمنسٹریشن میں اہم ذمہ داریاں دیں گے۔ ریپبلکن امیدوار بروس بلیک مین اٹارنی ایٹ لا شہریار چوہدری نے اوورسیزپاکستانیوں سے2 نومبر کو جوق درجوق ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی۔ 
تازہ ترین