• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل، خاتون زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) فائرنگ کے دو واقعات میں دو شہریوں کو قتل کردیاگیاجب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کو ذین نے بتایاکہ پرانے لڑائی جھگڑے پر خلیق انکے گھر گھس آیااور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکا بھائی ارسلان موقع پر جاں بحق جب کہ اسکی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ ادھر تھانہ کورال پولیس کو روبینہ نے بتایاکہ آصف سمیت چار نے معمولی تلخی پر اسکے خاوند بشارت مسیح کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ دریں اثناء ٹریفک حادثات کے دوران دو شہری زخمی ہوگئے ۔بھارہ کہوپولیس کو یونس نے بتایاکہ تیز رفتار جیپ چلانے والے طلحہ نے اسکے موٹرسائیکل سوار بیٹے کو ٹکر ماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو شبیر نے بتایاکہ موٹرسائیکل سوار فرخ نے اسکے والد اقبال کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔
تازہ ترین