• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ منصوبہ، پی سی ون کیلئے 24ملین کی رقم منظور

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)پراونشل ڈیلپمنٹ ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو پی) نے رنگ روڈ منصوبہ پی سی ون کے لئے 24 ملین روپے کی رقم منظور کرلی ۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پی سی ون کے لئے 24 ملین کی رقم پی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لی ہے جس کے تحت 38اعشاریہ 3کلو میٹر کا مین کیرج بنایا جائے گا ۔اس منصوبے کا آغاز این فائیو جی ٹی روڈ بانتھ تا ٹھلیاں انٹرچینج تک ہو گا ۔ موٹروے اسٹینڈرڈ کے مطابق تین تین سڑکوں پر مشتمل کیرج وے بنایا جائے گاجس پر تمام گاڑیاں 120 کی رفتار سے چلیں گی۔راولپنڈی رنگ روڈ پانچ انٹرچینج پر مشتمل ہوگی جو چک بیلی روڈ، اڈیالہ روڈ اور چکری روڈ سے گزرے گی۔
تازہ ترین