• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے دیوالی کےاشتہار کیلئے پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا پہن لیا

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے ایک اشتہار کے لیے پاکستانی ڈیزائنر فراز منّان کا ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے کا انتخاب کیا ۔

شاہ رخ خان نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منّان کاجوڑا پہنےاس اشتہار میں عوام کو اس دیوالی کے موقع پر خریداری بڑے نامور برانڈز اور شاپنگ مالز کے بجائے اپنے علاقوں کے لوگوں کی چھوٹی دکانوں سے کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ان کے چھوٹے کاروباروں کو فروغ دے کر کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے مالی بحران میں ان کی مدد کی جاسکے۔

فراز منّان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شاہ رخ خان کی اپنا ڈیزائن کیا ہواجوڑا پہنے تصویر شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے ۔

خیال رہے کہ فراز منّان سرحد پار بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی انجانہ نام نہیں ہیں بلکہ اب تک بشمول کرینہ کپورخان کےکئی بڑے نامور اداکار ان کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے پہن چکے ہیں۔

دراصل، سرحد پار سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیےتعاون بہت عام ہے، لیکن یہاں اہم یہ ہے کہ اس سے پہلے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کوکسی بھی پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا پہنے نہیں دیکھا گیا۔

تازہ ترین