• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پاکستان کے انتقام لینے کا دن ہے، فرحان سعید

گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ آج نیوزی لینڈ سے انتقام لینے کا دن ہے۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ نیوزی لینڈ ایک بہترین ٹیم ہے، لیکن جو وہ کرچکے ہیں وہ سراسر غیر منصفانہ تھا۔

گلوکار نے لکھا کہ اب بات ذاتی معاملے تک پہنچ چکی ہے، ہم مغرور قوم نہیں ہیں، اس لیے اس کے نتائج کی بات نہیں کی۔

فرحان سعید نے یہ بھی لکھا کہ لیکن آج انتقام کا دن ہے ، پاکستان سے ٹکرانے کے لیے تیار رہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم آج اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مد مقابل ہوگی، بابر الیون یہ میچ بھی جیتنے کے لئے پرامید ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست اور مشن ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین