• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت مبارک ٹیم پاکستان! بولنگ پھر شاندار رہی، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بولنگ ایک مرتبہ پھر شاندار رہی۔ ایک عمدہ ٹیم ہار کی صورت میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک عظیم ٹیم جیت کے باوجود اپنے کھیل کا جامع تجزیہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی ہے۔

تازہ ترین