• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام کی نماز جنازہ ادا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اقبال مارکیٹ تھانے میں کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام کے قتل کا مقدمہ مرحوم کے بہنوئی محمد عمران کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ،مقتول کی لاش اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ سے ملی تھی ، مقتول کو چہرے پر دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق مقتول سے کسی قسم کی کوئی دستاویز نہیں ملی جسکے بعد شناخت بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کی گئی ،مقتول کے اہلخانہ کے مطابق وہ ریڑھ کی ہڈی میں درد اور شوگرمیں مبتلا ہونے کی وجہ سے خود گاڑی نہیں چلاتے تھے اور کچھ عرصے سے کسی جاننے والے کے ساتھ دفتر جایا کرتے تھے ، پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول ملے تھے جوفر انزک کے لیے بھجوائے گئے ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز نماز ظہر ایف بی ایریا میں واقع محمدی مسجد میں ادا کی گئی،مقتول کے سوگوران میں دو بیٹے شامل ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید