• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہے لڑکا غریب ہو لیکن قد لمبا ہونا چاہیے، آمنہ الیاس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس اپنی دلچسپ حرکات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔حال ہی میںاداکارہ آمنہ الیاس نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور وہ ایسی صورت حال سے دوچار ہوگئیں جہاں ان سے درازقد کے لڑکوں اور پستہ قد کی لڑکیوں کے حوالے سے رائے مانگی گئی۔آمنہ الیاس سے سوال کیا گیا کہ چھوٹے قد کی لڑکیوں کو دیکھ کر ہنستی ہیں یا کہتی ہیں کہ کوئی بات نہیں ایک دن تم بھی لمبی ہوجاؤ گی۔اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ایسی لڑکیوں کو دیکھ کر ہنسنے لگ جاتی ہوں، اسکی وجہ ان کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ مجھے ایسی لڑکیاں بہت کیوٹ لگتی ہیں اس لیے میں ایسا کرتی ہوں۔میزبان نے آمنہ سے پوچھا کہ ’امیر لڑکا ہو اور قد چھوٹاہو یا دراز قد ہو اور غریب لڑکا؟ کس کا انتخاب کریں گی؟آمنہ الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیر اور چھوٹے قد کے لڑکے کے بجائے درازقد کو اہمیت دی اور کہا کہ چاہے لڑکا غریب ہو لیکن قد لمبا ہونا چاہیے۔

دل لگی سے مزید