حب(نامہ نگار)بیلہ کے نواحی علاقے کنڈیارو میں زہر پی کر خاتون نے خودکشی کرلی،ایس ایچ او پولیس تھانہ بیلہ حاصل خان قمبرانی کے مطابق منگل کے روز بیلہ کے نواحی علاقے کنڈیارو میں 25سالہ خاتون نازانی زوجہ عبدالمجید قوم مری نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔
اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے ، ورنہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا۔
برٹش ایئرویز کی لندن شکاگو کی پرواز کے ساتھ سنگین ٹیکنیکل صورتحال اس وقت سامنے آئی جب لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے روانگی کے 55 منٹ بعد بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اہم طبی تحقیق مشہور عالمی جرنل ’سلیپ میڈیسن ریویوز‘ میں شائع ہوئی۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ لگ رہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاملات ایمرجنسی کی طرف جا رہے ہیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کےلیے ایم ڈی کیٹ کی لازمی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفتیشی افسر نے کمیشن کو جائے وقوعہ پر کیس سے متعلق مختلف مقامات کی تفصیلات فراہم کیں، وکیل جبران ناصر نے کمیشن کے سامنے مسجد خضرا کے قریب سی سی ٹی وی ویڈیو میں مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی کی۔
محمد رضوان سے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے سوالات کیے گئے، انہیں بتایا گیا کہ موبائل فون فارنزک کے لیے بھیجا گیا ہے، رضوان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دورانِ انکوائری نہیں دیے گئے۔
کراچی میں بن قاسم سے 30 ستمبر کو 5 ماہ کی حاملہ خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا ملزم پکڑا گیا۔
شیکھر نے سنجے کے دفاع میں کہا کہ ان کے تبصرے نہ تو بدنیتی پر مبنی تھے اور نہ ہی ملک مخالف، سنجے کو بھارت اور اس کے عوام سے ہمیشہ گہری محبت رہی ہے۔
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے پر ممکنہ حملے کے خدشات کے پیشِ نظر امریکا نے رائل ایئر فورس فیئر فورڈ سے اپنے تمام بی ون بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کر دیئے۔
برطانیہ میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی فراہمی میں کسی بڑے بحران یا رکاوٹ کی صورت میں حکومت اس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں، جبکہ ملک کا غذائی نظام موسمیاتی تبدیلی، سائبر حملوں اور دیگر خطرات کی زد میں ہے۔
پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ اہلکار ان دستاویزات پر مناسب طور پر غور کرنے میں ناکام رہے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ مذکورہ شخص قانونی طور پر بطور کرایہ دار اس جائیداد میں رہائش پذیر تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی حقائق پر پردہ نہ ڈالیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی۔
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، انہیں سلمان علی آغا کی جگہ کپتان بنایا گیا ہے۔