• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، سال کی سب سے کم ہلاکتیں، مثبت شرح بھی 1.3 تک آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں رواں سال کے دوران سب سے کم ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں اور مثبت شرح بھی 1.35 تک آگئی ہے،گزشتہ روز 572 افراد میں وائرس کی تصدیق، 6مریض جان سے گئے، 310مریض صحتیاب ہوئے۔ سندھ میں کورونا کورونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے اور 223نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42096 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.35 ریکارڈ کی گئی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صرف 6 اموات ہوئیں جو رواں سال اب تک کی سب سے کم اموات ہیں۔

اہم خبریں سے مزید