• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پناہ گاہوں میں آنے والے مستحقین ہمارے مہمان ہیں، ایم ڈی بیت المال

اسلام آباد ( جنگ نیوز)پاکستان بیت المال اور ایک ہوٹلز چین کے باہمی تعاون سے ”پناہ گاہ“ اور ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے“ منصوبے میں تعینات عملے کی پیشہ وارانہ خدمات میں اضافے کیلئے تربیتی کورس کا آغاز ہوگیا۔پانچ روزہ ورکشاپ کے پہلے روز منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے سی ای او ہوٹلز عزیز بولانی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ پناہ گاہوں میں آنیوالے مستحقین ہمارے مہمان ہیں، ان کیساتھ عزت و احترام کیساتھ پیش آئیں۔
اسلام آباد سے مزید