• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشتکاروں میں گندم بیج اور کھاد کی تقسیم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آئی سی ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر نے ترلائی، اسلام آباد میں پرائم منسٹر ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام (گندم کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ) کے تحت آئی سی ٹی گندم کے کاشتکاروں میں سبسڈی والے گندم کے بیج، کھاد اور مائیکرو نیوٹرینٹس تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا۔ اس سال گندم کی آدانیاں 50 فیصد سبسڈی پر 200 سے زائد کسانوں میں 30 لاکھ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایگریکلچر آئی سی ٹی محمد وقار انور نے کہا کہ کسانوں کو حکومت کی کسان اور زراعت دوست پالیسیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔
تازہ ترین