• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بیٹی سمیت سات لڑکیاں اور نوجوان اغواء

راولپنڈی،اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے ماں بیٹی سمیت سات لڑکیوں اور ایک نوجوان کواغواءکر لیا گیا۔ تھانہ ویسٹریج کو شاد محمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ث) بی بی سکول کیلئے گھر سے گئی جو سکول نہ پہنچی اور نہ ہی گھر واپس آئی ۔تھانہ مورگاہ کو ناصر مجید نے بتایا کہ میرے گھر ایک جاننے والے محمد گلزار کا آنا جانا تھا جومیری بیوی (ث) اور بیٹی سمعیہ عمر ڈیڑھ سال کو بھگا کر لے گیا ، میری بیوی جاتے ہوئے 3 تولے سونا اور 12ہزار روپے بھی لے گئی ۔تھانہ ٹیکسلاکو محمد شفاقت نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ر) 20اکتوبر کو گھر سے بازار کتابیں لینے کیلئے گئی جو واپس گھر نہ آئی ، محمد اکبر نے فون پر بتایا کہ آپ کی بیٹی میرے پاس ہے واپسی کا وعدہ کیا اب انکاری ہو گیا ۔تھانہ گوجرخان کونثار احمد نے بتایاکہ اس کی20 سالہ بیٹی (ث) گھر سے پھوپھی کے گھر جانے کا کہہ کر گئی تھی جو وہاں نہ پہنچی ، معلوم ہوا کہ وہ آفاق کے ہمراہ جاتی ہوئی دیکھی گئی ۔ اس کے باپ غضنفر سے پتہ کرنے پر اس نے کہاکہ وہ لڑکی کو لیکر آئیگا مگر دودن سے لڑکی واپس نہیں کر رہا ہے۔تھانہ جاتلی کو قاسم علی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ف) بی بی عمر 18 سال گھر سے باہر گئی اور واپس نہ آئی۔گلاب شیر نے تھانہ آب پارہ پولیس کو بتایاکہ نامعلوم ملزمان نے اسکے 16سالہ بیٹے فرحان کو اغواء کرلیا۔ آئی ایریاپولیس کو شاہد نے بتایاکہ اسکی اہلیہ (ر) عمر 25سال کو ذیشان نے اغواء کرلیا۔
تازہ ترین