• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض الحسن گیلانی کی درخواست پر شہر بھر سے کیٹ آئیزہٹانے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی کی درخواست پر کمشنر ملتان ڈویژن نے شہر بھر کی سڑکوں پرسپیڈ بریکر کی جگہ لگی کیٹ آئیز کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔ ریاض الحسن گیلانی نے کمشنر ملتان کو لیٹر لکھا تھا کہ سپیڈ بریکرز کی جگہ کیٹ آئیز کا استعمال بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے ٹائر پھٹنے سمیت دیگر واقعات رونما ہوتے ہیں، دنیا بھر میں کہیں بھی انکا استعمال بطور اسپیڈ بریکر نہیں ہوتا،کمشنر ملتان کیٹ آئیز کو ہٹوا کر جہاں ضرورت ہے وہاں اسپیڈ بریکرز بنوائیں۔
ملتان سے مزید