• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ میں ڈرائیور نے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں عمر گل چوک روڈ پر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی ۔ٹکٹنگ آفیسر بخت ریاض خان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے عمر گل چوک میں ایک اور لوڈ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اس دوران ایک موٹرکار میں سور افر اد نے گاڑی روک کر اسے برا بلا کہا موٹرکار کے تمام شیشے کالے تھے اس لئے انہوں نے اسے ٹرمینل لے جانے کی کوشش کی تو اس دوران ڈرائیور نے کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے محمد ادریس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین