• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر نے توہین آمیز رویے کو بہترین انداز میں سنبھالا، عدنان صدیقی

سینئر اداکار عدنان صدیقی کا سرکاری ٹی وی چینل پر شعیب اختر کے ساتھ  پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر کہنا  ہے کہ شعیب اختر نے توہین آمیز رویے کو بہترین انداز میں سنبھالا۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ لائیو شو میں شعیب اختر کی جانب سے دکھائے جانے والے رویے نے مجھے متاثر کردیا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ ’اس نے اپنے اوپر لگنے والی توہین کو بڑی پختگی اور صبر سے سنبھالا، کوئی اور ہوتا تو آن ایئر اپنے جذبات کھو بیٹھتا لیکن اس بندے  نے اپنا وقار برقرار رکھا جو بلاشبہ اچھی پرورش کی نشانی ہے۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس پروگرام میں نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر کے ساتھ ایسے رویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نعمان نیاز کو شعیب اختر کی رائے سے اتفاق نہیں ہے تو انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ مہمانوں کی تذلیل کریں۔

تازہ ترین