موٹروے ایم تھری پر ننکانہ صاحب کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، جس سے بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور گارڈ شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔