چینی روایات میں خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے بسکٹ کے سبب خاتون نے 50 ہزار ڈالرز جیت لیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے بسکٹ جسے فارچیون کوکی کہا جاتا ہے، یہ مغربی ممالک میں کھانے کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔
چینی روایات کے مطابق اس بسکٹ میں ایک چٹ (تحریری نوٹ) پوشیدہ ہوتا ہے، جس پر کبھی پیش گوئی تو کبھی لکی نمبر درج ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاٹری حکام نے تصدیق کی ہے کہ لیکسنگٹن سے تعلق رکھنے والی کیتھی بیلی نامی خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے فارچیون کوکی کا استعمال کیا تھا۔
خاتون کے مطابق لاٹری جیتنے پر اس وقت یقین آیا جب کینٹکی لاٹری کی جانب سے انہیں بذریعہ ای میل اس حوالے سے تصدیق کی گئی۔