• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہول سیل بازار میں چینی 6 روپے فی کلو مہنگی

کراچی کے ہول سیل بازار میں چینی 6 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

ایک دن میں چھ روپے بڑھنے کے بعد کراچی کے ہول سیل بازار میں فی کلو چینی کی قیمت 116 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز چینی کی ایکس مل قیمت 5 روپے بڑھ کر 113 روپے کیے جانے کے بعد ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت تیز ہوگئی۔ 

ہول سیل بازار میں 50 کلو چینی کا تھیلہ 5 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت بڑھنے کا اثر دکانوں پر موجود چینی کا اسٹاک ختم ہونے کے بعد نظر آئے گا۔

ریٹیل بازار میں چینی کی فروخت 115 روپے سے 120 روپے کے درمیان ہو رہی ہے۔

تازہ ترین