• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمال مشرقی امریکا میں طوفانی ہوائیں اور بارش، 6 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع

امریکا کے شمال مشرقی حصے میں طوفانی ہواؤں اور بارش سے 6 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ 

نیویارک سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میساچیوسٹس میں ساڑھے 4 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہے۔

خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ نیویارک، کنیکٹیکٹ اور مین میں 50 ہزار اور  روڈ آئی لینڈ میں 91 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب نیشنل ویدر سروس نے موسم کی صورتحال کو خطرناک قراردیا ہے۔ ویدر سروس کے مطابق طوفان اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے لوگ سفر سے گریز کریں۔ 

نیشنل ویدرسروس کا کہنا ہے کہ ہریکین کی طاقت والی تیز ہوائیں چلنے کا خطرہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں صورتحال آج دن کے اختتام پر بہتر ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین