• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کا جلوس

برمنگھم ( آصف محمود براہٹلوی ) آقائے دوجہاںﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کا جلوس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین سے نکالا گیا جو برمنگھم کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین پر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں علامہ خالد مدنی ، علامہ طارق مدنی ،علامہ قمر الیاس مدنی،علامہ آصف مدنی، حفیظ عطاری، علامہ منیب مدنی،شہزاد عطاری،وسیم عطاری،عبدالحنان عطاری،عتیق عطاری و دیگر علمائے کرام ،مبلغین دعوت اسلامی، حفاظ ،نعت خواں حضرات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی، برمنگھم کی فضا مرحبا یا مصطفیٰﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار آگئی،شرکا سارے راستے درود شریف کا ورد، نعت رسول مقبولﷺ منقبت کا ورد کرتے رہے، جلوس میں شریک گاڑیوں کو برقی قمقموں ،جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجا یا گیا تھا، پورے راستے لوگ گھروں سے نکل کر میلاد النبی ﷺ کےجلوس کو خوش آمدید اور جلوس کے شرکاءمیں مٹھائیاں، جوس اور پھل تقسیم کرتے رہے ، جلوس کے آغاز اور اختتام پر عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور عصر کی نماز با جماعت ادا کی گئی۔ 
یورپ سے سے مزید