• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار اوگرا، سینیٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا ہے کہ آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ 

کمیٹی ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اوگرا کو قرار دے دیا۔ کمیٹی چیئرمین اور دیگر ارکان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کم قیمت پر منگوا کر مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے تو اس کی قیمت کیوں بڑھائی گئی، ملک میں بائیس دن کی پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے تو مہینے میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھیں، پوری قوم رل گئی، ملک میں احتجاج ہو رہا ہے۔ 

حکومت اور عوام رل گے اور کمپنیاں کھلے عام لوٹ رہی ہیں، جب قیمت گرتی ہے تو کمپنیاں پیٹرول بحران کھڑا کر دیتی ہیں، اوگرا مافیاز کا سہولت کار بنا بیٹھا ہے۔

تازہ ترین