• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب پہلی بار منظر عام پر

کابل (اے ایف پی، جنگ نیوز) افغان طالبان کے بانی اور سابق امیر ملا محمد عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں.

 سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب میں تاجروں سے اسپتالوں اور کلینکس میں سرمایہ کاری کی اپیل کررہے ہیں۔ 

ملا یعقوب اس وقت طالبان کے نائب سربراہ اور وزیر دفاع ہیں۔ ملا یعقوب کی ویڈیو طالبان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ریلیز کی ہے, جس میں وہ پشتو زبان میں افغانستان میں صحت کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔

 ملا یعقوب کی جانب سے جاری ویڈیو میں افغان طالبان کے مطابق وہ کابل میں سردار محمد داؤد خان اسپتال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

تازہ ترین