• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی 'بیٹی' نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے بطور ماڈل فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔

21 سالہ ویوین جینا ولسن نے 15 مئی کو مشہور فیشن برانڈ ’وائلڈ فینگ‘ کی ایک حالیہ تشہیری مہم سے اپنے ماڈلنگ کے کیریئر کا آغاز کیا۔

ویوین جینا ولسن نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’وائلڈ فینگ‘ کی تشہیری مہم سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کے اُنہوں نے بہت پُر اعتماد انداز میں فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

’وائلڈ فینگ‘ کی سی ای او ایما میکلروئے نے اپنی پریس ریلیز میں ویوین جینا ولسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویوین ہر اس چیز کی نمائندگی کرتی ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں جیسے کہ بہادری، ذہانت، اور جرات مندانہ اظہار خیال۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس تشہیری مہم نے ہمیں ویوین، اس کے نام، اس کی ہمت، اس کے انداز اور اس حوصلہ افزائی کو سراہنے کا موقع فراہم کیا جو وہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو فراہم کرتی ہے۔

یاد رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس تبدیل کرنے کےلیے ایک پٹیشن دائر کی تھی، جس میں انہوں نے ایلون مسک سے کسی بھی قسم کا تعلق ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید