• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شہرِ قائد کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا مطلع ابھی ابر آلود ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، ہوا میں زائد نمی کےباعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر 20 مئی تک ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔


قومی خبریں سے مزید