• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) تین خواتین سمیت5 افراد اغواء ہو گئے۔ تھانہ نون کے علا قے سے جوانسالہ دوشیزہ کو اغواء کر لیا گیا ،محمد منظم نے پولیس کو بتایا کہ ظفر اقبال نے مدعی کی بھانجی (و) کو اغواء کر لیا۔ملک شاہ نےتھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو بتایا کہ مدعی کے بیٹے بلال کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ۔تھانہ شہزاد ٹائون کو اللہ بخش نےبتایا کہ الفت اور فیصل سمیت 5افراد نے مدعی کی بیوی کو اغواء کر لیا۔تھانہ وارث خان کو سمیرا نور نے بتایا کہ حسین ،نعمان اور طارق نے میرے خاوند محمدارشد کو اغواء کرلیا۔تھانہ نصیرآبادکو عادل صدیق نے بتایا کہ کام سے واپس گھر آیا تو میری بیوی (ح) بی بی گھر پر موجود نہ تھی ۔مجھے معلوم ہوا کہ میری بیوی کی شادی سے قبل اریج احمد نامی لڑکے سے دوستی تھی جس نے میری بیوی کو اغواء کر لیا۔
تازہ ترین