• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوسکتا ہے بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجاؤں، عبدالقدوس بزنجو


بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجاؤں، سیاست میں گھنٹوں میں چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ بن کر سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عملی کام نظر آئیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سب کے مشورے سے آگے بڑھیں گے، حلف لینے کے بعد عملی کام نظر آئیں گے، جو بھی وزرائے اعلیٰ رہے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کے پاس گئے، اب منانے کے لئے کوئی نہیں رہ گیا، میرا کام بولنا نہیں، عملی کام کرنا ہے، ساتھ دینے پر سب کا مشکور ہوں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ابھی تک وزیراعلیٰ کے لئے ایک ہی امیدوار ہے، کچھ مجبوریاں تھیں جس کی وجہ سے ہم نکلے تھے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جام صاحب کے بھی مشکور ہیں، انہوں نے پارٹی بچانے کے لئے استعفیٰ دیا۔

قومی خبریں سے مزید