• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بُک کا نام تبدیل کر کے ’میٹا‘ رکھنے پر ہنگامہ برپا

دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا سائٹ ’فیس بک‘ کے کمپنی کا نام ’میٹا‘ رکھنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے  ہنگامہ برپا کردیا۔

خیال رہے کہ فیس بک کی بنیادی کمپنی کا نام میٹا سے تبدیل کیا جارہا ہے، جس کا اعلان فیس بک کے چیف مارک زکربرگ نے سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی ملکیت دیگر ایپلی کیشنز ( انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے نام نہیں بدلے جارہے بلکہ ان کی پیرنٹ کمپنی کا نام ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔

اسی مناسبت سے پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ’میٹا‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے، اس کے ذریعے دنیا بھر میں موجود فیس بک صارفین مضحکہ خیز تبصرے کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ’فیس بک‘ کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے زیر گردش تبصرے:


تازہ ترین