متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے یمن سے اپنے فوجی دستوں کی واپسی مکمل کر لی۔
اس حوالے سے اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یمن سے اماراتی فوجی دستوں کی واپسی مکمل کرلی ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد فوج واپس بلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی سے فوجی مشن مکمل کیا ہے۔