• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی فلمی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

شلپا شیٹی کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 23 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 23 ملین فالوورز ہونے کے بعد شلپا شیٹی بھی بالی ووڈ کی سوشل میڈیا پر مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

کامیابی کے اس موقع پر  شلپا شیٹی نے اپنے 23 ملین فالوورز کے لیے خصوصی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی ہے۔

شلپا شیٹی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں 23 ملین فالوورز ہونے پر کہا کہ ’وہ اپنی انسٹا فیملی کی محبت اور سپورٹ کے لیے اُن کی شُکرگزار ہیں۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف پولیس کے پاس شکایت فائل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں (شیرلین چوپڑا کو) جنسی طور پر ہراساں کرنے، دھوکا دہی اور مجرمانہ طور پر دھمکانے پر راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے ہاتھوں وہ فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے کا شکار رہی ہیں۔

تازہ ترین