• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کندرا سوشل میڈیا سے غیر فعال، شلپا شیٹی نے کتاب کا اقتباس شیئر کردیا

ممبئی (این این آئی) بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کے سوشل میڈیا اکائونٹس ڈیلیٹ کرتے ہی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرتے ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر کتاب کا ایک اقتباس شیئر کیا ہے۔اس اقتباس میں ایلان الڈا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو اپنے سکون کی جگہ چھوڑ کر اپنے وجدان کے بیابان میں جانا ہے اور پھر آپ جو دریافت کریں گے وہ شاندار ہو گا اور وہاں آپ خود کو جانیں گے۔کتاب کے اقتباس میں مزید لکھا ہے کہʼ ہم سکون کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، ہمیں اپنی زندگیوں کے بارے میں کچھ شکایات ہو سکتی ہیں، زندگی میں سب کچھ مکمل نہیں ہوتا ہے۔ʼاقتباس میں لکھا ہے کہ ʼہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں اور کم و بیش ہم اپنی منزل کے بارے میں بھی جانتے ہیں اور اس کے بارے میں اچھا محسوس کرتے ہیںʼ۔اس اقتباس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ʼجب ہم اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ ʼ۔یہ بھی بتایا کہ ʼ کسی دوسرے ملک میں ایک سال گزارنے سے ہم اپنے آپ کو اور دنیا کو بہت مختلف طریقے سے دیکھ سکتے ہیں لیکن اس کا ایک بہت بڑا نقصان یا بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ہم ایسی جگہ پر دھکیلے جاتے ہیں جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔خیال رہے کہفحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے بھارتی بزنس مین اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ڈیلیٹ کردئیے۔

تازہ ترین