• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ مستحسن افغان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر حیران

معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ٹی 20ورلڈ کپ 2021 کے گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں افغان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر حیران رہ گئیں ۔

مومنہ مستحسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ’ کیاایسا صرف انہیں لگا ہے کہ افغانستان کو آج فیلڈنگ کرنےمیں زیادہ دلچسپی نہیں تھی؟ آج ان کا رویہ پچھلے تمام میچز سے بہت مختلف تھا۔‘

مومنہ مستحسن نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پچھلے تمام میچوں میں افغانستان نے مستقل میدان میں جس کھیل اور برتاؤ کا مظاہرہ کیا وہ آج نظرنہیں آیا۔‘

انہوں نے میچ فکس ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں پر لکھا کہ ’مشاہدے کے مطابق فیلڈنگ کے دوران ٹیم کارویہ میچ فکسنگ کی قیاس آرائیوں کے مترادف نہیں۔‘

گلوکارہ نے کرکٹ کے مداحوں سے اپیل کی کہ کھیل کی سالمیت پر شک نہ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی۔

اس میچ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ہونے والے پچھلے تمام میچز سے بہت مختلف اور خراب کارکردگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے حیرانگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جبکہ ٹوئٹر پر اس میچ کے فکس ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں ۔

تازہ ترین