انڈونیشیا میں گزشتہ روز ایک مسافر ٹرین کی ٹکر سے منی بس میں آگ لگ گئی، بتایا جاتا ہے کہ سیانتار ایکسپریس پیسنجر ٹرین جو کافی تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی وہ شعلوں میں گھری بس کو دور تک ساتھ لے گئی۔
حادثے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی غیر مصدقہ رپورٹ ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے شمال میں پیش آنیوالے اس حادثے کے دوران ریلوے ٹریک پر دوڑتی ٹرین کے آگے پھنسی شعلوں میں گھری بس کے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔
آگ سے ٹرین کے اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا اور عملے کے تین افراد زخمیوں میں شامل ہیں۔