• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کے والد انجرڈ ویمن کرکٹر کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے انجرڈ ویمن کرکٹر کے علاج کیلئے بابر اعظم کی میچ فیس کی پیشکش کردی۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ  ٹریننگ کیمپ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی میچ فیس کی پیشکش کردی۔


 بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے لکھا کہ وہ بغیر کسی تمہید کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی بسمہ امجد کے فوری علاج کا بندوبست کردیں۔

اعظم صدیقی نے پیشکش کی کہ اگر یہ ممکن نہیں تو بابر کی بھارت سے میچ کی فیس سے بل ادا کردیا جائے، کیونکہ جس کو پاکستان کا اسٹار لگا ہو اور وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بے بس ہونا لکھا جائے گا۔

تازہ ترین