• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مظفر گڑھ کے علاقے تھرمل بائی پاس پر فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے صحافی اشفاق احمد سیال کو روک کر فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرد نہ ہوسکے۔

پنجاب پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مریم نواز نے صحافی اشفاق احمد سیال کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید