• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ کا خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 20 سے زائد ماتحت اداروں کو حساس دستاویزات سے متعلق مراسلہ بھیجا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نادرا، ایف آئی اے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، نیکٹا اور سی ڈی اے کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس، اسلام آباد پولیس انتظامیہ، رینجرز اور کوسٹ گارڈز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق خفیہ معلومات کی سوشل میڈیا پر غیر مجاز تشہیر پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ لاگو ہوگا۔ ایکٹ کے تحت معلومات لیک کرنے پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق حساس معلومات لیک کرنے والوں کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ 

دوسری جانب وزارت داخلہ کے حکام کا موقف ہے کہ کابینہ ڈویژن کی ہدایت پر تمام ماتحت اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید