• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے پہلے دیوالی پارٹی میں شرکت

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے شوہر، اداکار وکی کوشل نے اپنی شادی سے پہلے دیوالی پارٹی میں شرکت کی جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کے معروف فنکاروں کے لیے روشنیوں سے بھرا ایک خاص دن تھا کیونکہ اُن کے لیے سالانہ دیوالی پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جہاں مشہور شخصیات نے اپنی خوبصورتی کے جلوے بِکھیرے تو وہیں اس دیوالی پارٹی میں کترینہ کیف نے بھی اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر کترینہ کیف گلابی ساڑھی میں دلکش لگ رہی تھیں جبکہ وکی کوشل نے دیوالی کے لیے کُرتا پجامہ زیب تن کیا۔

 تصویر پر ایک نظر :

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا انعقاد بھارتی ریاست راجھستان میں کیا جائے گا، جن میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریبات شامل ہوں گی۔

دوسری جانب اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن بھارتی میڈیا پر یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین