• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، نجی اسکول میں خواتین ٹیچرز کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف


کراچی کے نجی اسکول میں خواتین ٹیچرز کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے، خواتین کی خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے فوری ایکشن لیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسکول میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔

حکام محکمہ تعلیم کے مطابق محکمہ تعلیم کی ٹیم نے بدھ کے روز اسکول کا دورہ کیا تھا، دورے کے دروان خواتین کےواش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی۔

حکام کا بتانا ہے کہ اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید