لاہور(وقائع نگار خصوصی)نو منتخب صدر احسن بھون کی زیر صدارت سپریم کورٹ بار کی نو منتخب باڈی کا پہلا اجلاس منعقد ہو ا جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گی ۔
اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ججز تقرری کے قانون میں ترمیم کا مطالبہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ از خود نوٹس میں متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا جائے۔
اسی طرح نظر ثانی کیس میں وکیل تبدیل کرنے کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کرنے کے حوالے سے بھی مطالبہ سامنے آیا ۔