• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، کورونا وائرس سے مزید 9 کا انتقال، 517 شفایاب

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 449 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 517 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 07 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 547 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 733 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 709 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 23 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 11 کروڑ 8 لاکھ 576 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار 554 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 71 ہزار 963 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 596 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 176 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 949 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 643 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 774 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 151 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 944 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 495 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 741 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 338 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 357 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 394 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین