کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی۔ نیو آرلینز کے فیڈرل اپیلز کورٹ نے یہ فیصلہ اسٹے گروپ آف بزنسز ، مذہبی گروہوں اور مختلف ریاستوں کی جانب سے دائر درخواست پر دیا اور بائیڈن انتظامیہ سے پیر تک اس حوالے سے مؤقف بھی طلب کر لیا ہے۔