• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اہم شخصیات شریک


قومی اسمبلی اور سینیٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی ہال میں ہورہا ہے، اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے، اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام شریک ہیں۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سے بلاول بھٹو زرداری، ایم ایم اے سے مولانا اسعد محمود، مسلم لیگ ق سے چوہدری طارق بشیر چیمہ ، بلوچستان نیشنل پارٹی سے اختر مینگل، ایم کیو ایم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی ،جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد، عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان شرکت کررہے ہیں۔

سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں مدعو کیے گئے ہیں، وفاقی وزرا پرویز خٹک،ا عجاز شاہ، علی امین خان گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگر وزرا بھی شرکت کررہے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر بابر عوان اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اجلاس میں خصوصی طو پر موجود ہیں۔

اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا ئے اعلی، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی خصوصی شرکت کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے تمام ممبران بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی ایل پی سے معاہدے پر ممبران پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا،جبکہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام افغانستان کی صورتحال اور ملکی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین