سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے حل کیلئے پاکستان کی مسلسل ثالثی کو سراہتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کھولنے کی خاطر بات چیت کرنا مثبت رویہ ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ ایران موقع کا فائدہ اٹھا کر کشیدگی کے خطرناک اثرات سے محفوظ رہے گا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ امید کرتے ہیں ایران حالیہ کوششوں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کر کے مذاکرات میں آگے بڑھے گا۔