• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے تاجر برادری کی ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پائیدار برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ سے ملاقات میں اپٹما، پی بی سی، ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں،کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ چیمبر کے صدور موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق بلال اظہر کیانی سے ملاقات میں ایس آئی ایف سی، ایف بی آر، وزارت تجارت، صنعت کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مجموعی اقتصادی صورتحال اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا، شرکاء نے ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے فعال اور حل پر مبنی کردار کو سراہا۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پائیدار برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کےکردار سے مسائل کے حل، مقامی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

دوران ملاقات کاروباری برادری نے اصلاحات کو آگے بڑھانے اور کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق کاروباری برادری نے بزنس کے طریقوں، متعلقہ ضوابط پر بعض چیلنجز پر تحفظات ظاہر کیا تو وزیر مملکت نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مسائل کے فوری اور موثر حل کی ہدایت کی۔

تجارتی خبریں سے مزید