• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم پر اٹیک کرنا ہے: انضمام الحق

سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ تمام آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم پر اٹیک کرنا ہے اور ورلڈ کپ میں ہماری اسٹرینتھ اوپننگ جوڑی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سب کو اپنے ذہن سے یہ نکالنا ہو گا کہ سیمی فائنل ہے یا فائنل ہے، یہ نہ سوچیں حریف آسٹریلیا ہے یا کون ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور آگے بھی پاکستان ٹیم کو اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری اوپننگ جوڑی ٹورنامنٹ میں اچھا آغاز دے رہی ہے، اسپنرز بہت اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ بابر اور رضوان کا آغاز اچھا ہے لیکن اسٹرائیک ریٹ کچھ کم ہے جس پر مجھے اعتراض ہے۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ ساری ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گی۔

تازہ ترین