• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کزن میریج کے خلاف ہوں: مریم نفیس


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ وہ کزن کی آپس میں شادیوں کے خلاف ہیں۔

حال ہی میں مریم نفیس نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام میں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان شہزاد اقبال نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’پاکستان میں کتنے لوگ ایسے ہیں جو ماموں، خالہ، پھوپھو، تایا یا چاچا کے بیٹے یا بیٹی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟‘

شہزاد اقبال کے اس سوال پر مریم نفیس نے پہلے تو عجیب سے تاثرات دیے اور پھر کہا کہ ’میرے خیال میں صرف 40 فیصد لوگ ہی کزن سے شادی کرنے پر راضی ہوتے ہوں گے۔‘

اداکارہ کے جواب پر شہزاد اقبال نے کہا کہ ’مجھے لگ رہا ہے کہ آپ تو کزن میرج کے بالکل خلاف ہیں۔‘

مریم نفیس نے کزن میرج کے خیال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہن بھائیوں کی طرح بڑے ہوتے ہیں لہٰذا کزن سے شادی کرنے کا خیال ناگوار لگتا ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید