• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھولتے تیل میں ہاتھ ڈال کر چکن نکالنے والے شخص کی ویڈیو وائرل


بھارت کی اسٹریٹ فوڈ سے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھوں سے کھولتے ہوئے گرم تیل سے چکن نکال رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کلپ بھارت کے جے پور شہر میں علی چکن سینٹر نامی کھانے کی دکان سے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کلپ میں ایک شخص کو گرم تیل کے اندر ہاتھ ڈال کر آسانی سے چکن کو باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص باآسانی گرم تیل میں ہاتھ ڈالتا ہے اور چکن باہر نکال لیتا ہے، وہ شخص ایسا ایک سے زائد بار کرتا ہے اور پھر اُس چکن کو دوسرے برتن میں رکھ کر اُس پر مسالہ لگاتا ہے۔

وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین