برطانیہ میں ہیلتھ ورکرز کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تمام ہیلتھ ورکرز کو یکم اپریل تک کورونا ویکسینیشن کروانی ہوگی۔
پارلیمنٹ میں برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلتھ سروس اور سماجی نگہداشت میں کام کرنے والے تمام افراد کو ویکسین لگوانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نقصان سے بچنا ہے اور نیشنل ہیلتھ سروس میں مریضوں کی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت کرنی ہے اور این ایچ ایس کو بھی محفوظ کرنا ہے۔